Aaina E Qayamat آئینہ قیامت APK 2.0 - مفت ڈاؤن لوڈ

ڈاؤن لوڈ APK

آخری اپ ڈیٹ: 6 جولائی 2024

ایپ کی معلومات

Aina e Qiyamat Urdu Islamic Knowledge Allama Maulana Hasan Raza Khan

ایپ کا نام: Aaina E Qayamat آئینہ قیامت

ایپلیکیشن آئی ڈی: com.wafasoft.khutbaat_all_india_sunni_conference

درجہ بندی: 0.0 / 0+

مصنف: WafaSoft

ایپ کا سائز: 38.21 MB

تفصیلی تفصیل

سردار نوجوانان جنت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت سے متعلق مستند روایات پر مشتمل تحریر
سردارِ نوجوانانِ جنت امامِ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے سلسلے میں مستند روایات پر مشتمل تحریر گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ جائے جان عالم ہو فدا اے خاندان اہل بیت ماہِ محرم الحرام جب بھی تشریف لاتا ہے کربلا والوں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ شہدائے کربلابالخصوص نواسہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم،جگر گوشہ بتول،امام عالی مقام، امام عرش مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں ایصال ثواب پیش کیا جاتا ہے۔اس واقعہ سے متعلق محررین وعلمائے کرام نے متعدد کتابیں لکھیں،جن میں سے بعض کتب نے بہت پذیرائی حاصل کی۔کتاب ''آئینہ قیامت '' کا شمار بھی انہی میں ہوتا ہے۔ یہ کتاب شہنشاہ سخن،استادزمن،برادر اعلی حضرت مولانا حسن رضا خان علیہ رحمۃ المنان نے تحریر فرمائی۔اس کتاب کے بارے میں شہزادہ اعلی حضرت، تاجدار اہلسنت، امام الفقہاء حضور مفتی اعظم ہندابو البرکات محمد مصطفی رضا علیہ الرحمۃ ''الفتاوی المصطفویۃ'' میں لکھتے ہیں: ''آئینہ قیامت'' تصنیف حضرت عمی جناب استادزمن مولانا حسن رضا خاں صاحب حسنؔ رحمہ اللہ تعالیٰ ،یہ کتاب اعلیٰ حضرت قدس سرہ کی دیکھی اور مجالس میں کتنی ہی بار سنی ہوئی ہے۔ (الفتاویٰ المصطفویۃ،ص۴۶۳،شبیر برادرز لاھور) خود اعلیٰ حضرت،عظیم البرکت،عظیم المرتبت، پروانہ شمع رسالت،عاشق ماہ نبوت مولانا امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الحنان سے جب ذکرِ شہادت سے متعلق سوال کیا گیا توآپ نے جواباً ارشاد فرمایا: ''مولاناشاہ عبدالعزیز صاحب کی کتاب جو عربی میں ہے وہ یا حسن میاں مرحوم میرے بھائی کی کتاب '' آئینہ قیامت''میں صحیح روایات ہیں انہیں سننا چاہیے، باقی غلط روایات کے پڑھنے سے نہ پڑھنا اور نہ سننا بہت بہتر ہے۔'' (ملفوظات اعلی حضرت،حصہ دوم،ص۲۵۱) الحمد للہ عزوجل! حسب سابق ''مجلس المدینۃ العلمیۃ ''(دعوت اسلامی) نے اس کتاب کو بھی نئے انداز سے شائع کرنے کا ارادہ کیا اوراورطباعتِجدید ہ کے لئے ان امورکا اہتمام کیا؛ (۱)کتاب کی نئی کمپوزنگ(۲)مکرر پروف ریڈنگ (۳)دیگر نسخوں سے مقابلہ(۴)حوالہ جات کی تخریج (۵)عربی وفارسی عبارات کی درستگی(۶) پیرابندی (۷)آیات کا ترجمہ کنزالایمان کے مطابق اورآخر میں مآخذ و مراجع کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے
Aina e Qiyamat Urdu Islamic Knowledge Maulana Hasan Raza Khan

Features In This App:
Easy To Use
Simple UI
Go To Page
Index
Search
ڈاؤن لوڈ APK

ایپ کا اسکرین شاٹ

اسی طرح